وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں ختم ہونے والے پارلیمنٹ کے سرمائی
اجلاس میں کوئی کام کاج نہیں ہونے دینے کے لئے کانگریس کو ذمہ دار ٹھہراتے
ہوئے کہا کہ ایوان کے دونوں ایوانوں کی کارروائی میں خلل ڈالنے کی اپوزیشن
کی پہلے سے سوچی سمجھی کو شش تھی۔مسٹر مودی نے آج ایک ٹی وی
چینل کو دیئے انٹرویو میں کہا، "حکومت نے
پارلیمنٹ کی کارروائی آسانی سے چلانے کے لئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کی۔میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں بولنے کے لئے پرجوش تھا لیکن ایک مناسب
بحث کے بجائے دونوں ایوانوں میں کانگریس نے پہلے سے بنائی حکمت عملی کے تحت
کام کاج میں خلل ڈالا۔